کرکٹ کے نئے ڈان کہے جا رہے ایڈم ووگس (239) کی زبردست اننگز کے بعد گیند بازوں کے بہترین کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن پیر کو اننگز اور 52 رنز سے ہرا دیا۔
نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کو 183
رنز پر سمیٹنے کے بعد آسٹریلیا نے 562 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا اور پہلی اننگز میں 379 رنز کی سبقت حاصل کر لی۔
جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز 327 رنز پر ہی سمٹ گئی اور آسٹریلیا نے مقابلے کو اننگز اور 52 رنز سے اپنے نام کر لیا۔